پاکستان
Time 30 اپریل ، 2021

گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کو تبدیل کیے جانے کا امکان

فائل فوٹو

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی اراکین نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے کوئٹہ میں ملاقات کے دوران گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کی تبدیلی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی اراکین نے وزیراعظم سے کہا تھا کہ کے پی کے، پنجاب اور سندھ کی طرح بلوچستان میں بھی پارٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو گورنر بنایا جائے جس پر وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی اراکین سے نئے نام مانگ لیے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے ناموں پر غور کیلئے پی ٹی آئی کے پارلیمانی اراکین کا اجلاس جاری ہے،گورنر کیلئے پارلیمانی اراکین جن ناموں پر غور کررہے ہین ان میں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر ڈاکٹر منیر بلوچ، پارٹی رہنما ہمایوں جوگیزئی اور ظہور آغا کے نام شامل ہیں۔

مزید خبریں :