کورونا میں مبتلا بالی وڈ اداکار رندھیر کپور آئی سی یو منتقل

فوٹو: فائل

کورونا میں مبتلا بالی وڈ کے سینیئر ادکار اور ادکارہ کرینہ کپور اور کرشمہ کپور کے والد رندھیر کپور کو انتہائی نگہداشت کے شعبے (آئی سی یو) میں منتقل کردیا گیا۔

خیال رہےکہ ایک روز قبل 74 سالہ اداکار رندھیر کپور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ رندھیر کپور کو آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے تاہم اس وقت ان کی حالت بہتر ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آئی سی یو میں سینیئر اداکار کی نگرانی کی جارہی ہے، ان کی حالت بہتر ہے تاہم انہیں مزید چند روز اسپتال میں رکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہےکہ رندھیرکپور معروف بالی وڈ اداکار اور  فلم ساز راج کپور کے بڑے بیٹے ہیں ، ایک سال کے عرصے کے دوران ان کے دونوں بھائی رشی کپور اور راجیو کپور انتقال کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :