ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا وزیراعظم سے عید تعطیلات پر نظر ثانی کا مطالبہ

فوٹو: فائل

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے سربراہ گوہر اعجاز نے وزیراعظم سے عید کی تعطیلات پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سربراہ اپٹما گوہر اعجاز نے وزیراعظم عمران خان کےنام خط لکھا ہے جس میں انہوں نے عید تعطیلات کےفیصلے پرنظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

گوہراعجاز کا کہنا ہےکہ ہمارا ملک اتنی چھٹیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، عید کی چھٹیاں صرف13 سے16مئی تک4 دن کی ہونی چاہییں۔

خط میں انہوں نے مزید کہا ہےکہ  حکومت 10 دن تک پیداوار اور ٹرانسپورٹیشن بند نہیں کرسکتی، 10چھٹیوں سے قومی خزانےکو اربوں روپے کا نقصان ہوگا اور اس سےٹیکسٹائل اور دیگر برآمدات کا ہدف بھی متاثر ہوگا۔

گوہر اعجازکا کہنا ہےکہ کاروباری برادری کورونا ایس اوپیزپر مکمل عمل درآمدکر رہی ہے۔

مزید خبریں :