دنیا
Time 03 مئی ، 2021

ایک سال کے دوران دنیا بھر میں 49 صحافی فرض کی ادائیگی کے دوران مارے گئے

صحافت کے تحفظ کی بین الاقوامی تنظیم عالمی پریس انسٹی ٹیوٹ نے خبردارکیا ہےکہ آمرانہ سوچ  رکھنے والی حکومتوں کی جانب سے آزاد میڈیا کو دبانے کی کوششوں میں بتدریج اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

دنیا بھر میں آج ورلڈ پریس فریڈم ڈے منایا جارہا ہے اس حوالے سےعالمی پریس انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پریس پر ہونے والے سفاکانہ کریک ڈاؤن پوری دنیا میں کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق 12 ماہ کے دوران دنیا بھر میں آزادی صحافت کی 635 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں اور کم از کم 49 صحافی ہلاک ہوئے،آزادی صحافت سے متعلق سب سے زیادہ 84 خلاف ورزیاں بھارت میں ریکارڈ کی گئیں۔

انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر باربرا ٹرونفی کا کہنا ہے کہ پریس کی آزادی پر کھلےعام حملوں میں اضافہ اور دنیا بھر میں آمرانہ اور غیر فکری سوچ رکھنے والی حکومتوں میں صحافیوں کو نشانہ بنانا جمہوری آزادی کے مستقبل کے لیے بد شگونی کی علامت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت مخالف حکومتوں میں تیزی سے یہ احساس پیدا ہورہا ہے کہ وہ میڈیا کو خاموش کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں :