دنیا
Time 03 مئی ، 2021

برطانیہ کا 17 مئی سے بین الاقوامی سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے 17 مئی سے بین الاقوامی سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا۔

 بورس جانسن کا کہنا ہےکہ 17 مئی سے بین الاقوامی سفر کی پابندیوں میں کچھ نرمی کی جائے گی جب کہ برطانیہ میں 21 جون سے کورونا پابندیوں میں مزید نرمی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 21 جون سے لوگوں کو کم از کم ایک میٹر سماجی دوری کا خیال رکھنا ہوگا۔

دوسری جانب سرکاری اعدادو شمار کے مطابق  برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1 ہزار 649 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ کورونا سے 24 گھنٹوں میں صرف ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  اب تک  3 کروڑ 45 لاکھ سےزیادہ افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک دےدی گئی ہے۔

مزید خبریں :