بھارت کے نامور میوزک کمپوزر کے بھائی بھی کورونا سے چل بسے

گزشتہ ماہ میوزک کمپوزر ارجن جنیا میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی— فوٹو:فائل 

بھارت کے نامور میوزک کمپوزر اور گلوکار ارجن جنیا کے بھائی کورونا سے چل بسے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ ارجن جنیا میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ 

کچھ دن اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد ارجن صحتیاب ہوگئے تھے تاہم ان کے بھائی میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

ارجن جنیا نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرا بھائی کرن کورونا کے باعث دنیا سے کوچ کرگیا ہے۔

ارجن جنیا بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری کننڈہ  کے معروف میوزک کمپوزر ہیں اور کئی سپرہٹ گانوں کو موسیقی دے چکے ہیں۔

مزید خبریں :