دنیا
Time 03 مئی ، 2021

شہزادہ ہیری کا کورونا سے متاثرہ بھارتی خاندانوں سے اظہار یکجہتی

فوٹو: فائل

برطانوی شہزادہ ہیری نےکورونا سے متاثرہ بھارتی خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

کورونا ویکسین کے حوالے سے ہونے والی ایک فلاحی تقریب  میں شرکت کے موقع پر پرنس ہیری نے کورونا سے نبرد آزما دنیا بھر کے تمام طبی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

ہیری کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سرحدیں نہیں دیکھتا اس لیے ویکسین کی دستیابی بھی ہر ایک تک ہونی چاہیے۔

اپنے خطاب میں ہیری نےکہا کہ وہ کورونا سے متاثرہ بھارت کے لاکھوں خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں مسلسل 12 ویں روز کورونا کے 3 لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 68 ہزار سے زائد نئے کیس اور3417 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :