Can't connect right now! retry

پاکستان
04 مئی ، 2021

پاکستان کو کوویکس کے تحت ویکسین کی فراہمی رواں ہفتے شروع ہوگی

پاکستان کو کوویکس کے تحت کورونا ویکسین کی فراہمی رواں ہفتے شروع ہو گی۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان کو کوویکس کے تحت پہلی کھیپ میں 12 لاکھ ویکسین کی خوراکیں ملیں گی اور  کوویکس کے تحت کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ 7 مئی کو پاکستان پہنچے گی۔ 

کوویکس کے تحت ایسٹرازینیکا کی 12 لاکھ خوراکیں ملیں گی اور کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔ پاکستان کورونا سے متعلق عالمی اتحاد کوویکس کا رکن ہے۔


مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM