تصاویر اور ویڈیوز سے متعلق واٹس ایپ کی نئی تبدیلی

فوٹوبشکریہ ٹوئٹر

عالمی سطح پر مقبول میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک اور نئی اپ ڈیٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

نئی اپ ڈیٹ کے تحت واٹس ایپ کی ایپلی کیشن صارف کے واٹس ایپ چیٹ میں تصاویر اور ویڈیوز کو مزید بڑا دکھا کر پیش کرے گی۔

واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی جانب سے بذریعہ ٹوئٹ صارفین کو نئی اپ ڈیٹ سے متعلق اطلاع دی  گئی ہے۔

ویب بیٹا انفو کی ٹوئٹ کے مطابق واٹس ایپ میں تصاویر اور ویڈیوز اب بڑے ہوچکے ہیں لہٰذا تصویر میں کسی کو بھی پیچھے نہیں دیکھا جائے گا۔

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ مسکرانے کی ایک بہترین وجہ ہے۔

 خیال رہے کہ حال ہی میں واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے ایک سہولت متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت صارف اب کسی بھی شخص کو وائس نوٹ بھیجنے سے قبل سن بھی سکے گا۔

مزید خبریں :