پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا آج مثبت دن رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک 100 انڈیکس کاروباری دن میں تقریباً ساڑھے 500 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کرنےکے بعد 487 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 563 پر بند ہوا— فوٹو؛ فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا آج مثبت دن رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک 100 انڈیکس کاروباری دن میں تقریباً ساڑھے 500 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کرنےکے بعد 487 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 563 پر بند ہوا۔

آج بازار میں 22 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 10 ارب روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروباری دن میں 35 ارب روپے اضافے سے 7 ہزار 732 ارب روپے ہوگئی ہے۔