ملک کے مختلف شہروں میں عوام نےکورونا ایس او پیز ہوا میں اڑا دیں

ملک کے مختلف شہروں میں انتظامیہ کے کریک ڈاؤن کے باوجود شہریوں کی جانب سے کورونا ضابطہ کار (ایس او پیز) نظرانداز  کی جارہی ہیں۔

کورونا کے وار روکنےکےلیے کہیں لاک ڈاؤن توکہیں گرفتاریاں جاری ہیں لیکن بہت سے شہری ایس اوپیز پر عمل درآمد کے لیے تیارہی نہیں ۔

آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآبادکے بینکوں میں آج صبح سے ہی رش رہا، اے ٹی ایم کے باہرلمبی قطاریں لگی رہیں، شہری کئی اے ٹی ایمز کے خراب ہونے کی بھی شکایت کررہے ہیں ۔

 گھوٹکی کے احساس کفالت پروگرام میں خواتین کی بے نظمی نظرآئی، سخت گرمی میں بے نظمی اوربغیرماسک کےخواتین کےہجوم کوانتظامیہ بھی قابونہ کرسکی، انتظامیہ ایس اوپیزپرعمل کرانے میں ناکام نظر آئی۔

گوجرانوالا میں صبح سے اندرون شہر کے بازاروں میں غیرمعمولی رش بڑھ جاتاہے ، ادھر ملتان میں ایس  او  پیز کی خلاف ورزی پر 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا  اور 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 گرفتار افراد شیر شاہ روڈ پر واقع ایک ریسٹورنٹ میں پارٹی کر رہے تھے جہاں 70 کے قریب افراد موجود تھے ۔

مزید خبریں :