پنجاب میں 6 تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری، سرکاری ملازمین 9 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے

پنجاب حکومت نے عید الفطر پر 10 سے 15 مئی تک 6 تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں عیدا لفطر کے موقع پر سرکاری ادارے 10 سے 15 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 6 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے لیکن عملاً سرکاری ملازم 9 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔ 

عید کی چٹھیاں شروع ہونے سے پہلے 8 اور 9 مئی کو ہفتہ اوراتوار ہیں جبکہ چھٹیاں ختم ہونے کے اگلے دن 16 مئی کو بھی اتوار ہے  یوں 6 کی جگہ 9 چھٹیاں انجوائے کریں گے۔

مزید خبریں :