Can't connect right now! retry

پاکستان
04 مئی ، 2021

سی پیک کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، عاصم سلیم باجوہ

چیئرمین چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)  اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ سی پیک کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔

کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ ہمارے آزمودہ تعلقات ہیں،ویسٹرن روٹ پر چین کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، آئندہ تین سال میں تمام روٹس فعال ہوجائیں گے۔

 عاصم باجوہ نے اپنے خطاب میں چالیس سال سے پاکستان پر مسلط جنگ اور جنگ کے بعد اپنی مدد آپ کے تحت ملکی تعمیر وترقی کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ راہداری منصوبے کے مغربی روٹس کی بحالی سے غربت کا خاتمہ ہوگا البتہ اس مقصد کے حصول کے لیے ملکی افرادی قوت کی تربیت ضروری ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM