ملک کو آئين کے مطابق چلائيں، کسی انتخابی اصلاحات کی ضرورت نہیں، شاہد خاقان

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ ملک کو آئين کے مطابق چلائيں، کسی انتخابی اصلاحات کی ضرورت نہیں۔

ایک بیان میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین بنانا حکومت اور پارلیمان کا کام نہیں ، یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے ۔

 شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پچھلے الیکشن کا بھی ایک حصہ الیکٹرانک سسٹم پر ڈالا گيا، تب آر ٹی ایس تھا ، اب الیکٹرانک ووٹنگ مشین لائی جارہی ہے ۔

مزید خبریں :