وزیراعظم نے ختم نبوتﷺ کے معاملے پر جرات مندانہ مؤقف اپنایا، پرویز الٰہی

مسلم لیگ (ق) کے رہنما و اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ختم نبوتﷺ کے معاملے پر جرات مندانہ مؤقف اپنایا۔

پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ ختم نبوت ﷺ تو ہمارا ایمان ہے اس میں کوئی دوسری رائے نہیں، ختم نبوت ﷺ کے حوالے سے قانون سازی کا کریڈٹ سب سے پہلے پنجاب اسمبلی کوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ختم نبوت ﷺ کے معاملے پر جرات مندانہ مؤقف اپنایا اور وہ اس معاملے پر انٹرنیشنل فورم پر بھی بات کریں گے، وزیر اعظم نے او آئی سی کے سفیروں سے بھی بات کی، اس معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ہیں، کوئی اختلاف نہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھاکہ تمام سیاسی جماعتوں اوراقلیتی ارکان نے قانون سازی میں ساتھ دیا، ختم نبوت ﷺ کے معاملے پر سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، لازم قرار دیا کہ ٹیکسٹ بک میں جہاں حضور اکرم ﷺ کا نام آئے گا انہیں آخری نبی لکھا جائے گا، اس قانون سازی پر تمام اسمبلی کو کریڈٹ جاتا ہے۔

مزید خبریں :