کورونا کیسز میں اضافہ، پنڈی، فیصل آباد اور لیہ کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر محکمہ صحت پنجاب نے راولپنڈی، فیصل آباد اور لیہ کے متعدد علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی کے علاقوں خیابان شمالی، اصغر مال اسکیم، سیٹلائٹ ٹاؤن، اے آر ایل کالونی اور آفندی کالونی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

فیصل آباد میں مسلم ٹاؤن نمبر 1،2،3، جناح کالونی، خیابان کالونی نمبر 1،2،3، ایڈن ویلی، ایڈن گارڈن، ایگزیکٹو بلاک، سید کالونی 1،2، پیپلز کالونی 1،2، آفیسرز کالونی 1،2، عبداللہ گارڈن، مدینہ ٹاؤن اور امین ٹاؤن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ گیا ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لیہ میں اسٹریٹ نمبر 1 اور محلہ حافظ آباد میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

جاری اعلامیے کے مطابق ان علاقوں میں 4 سے 17 مئی تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذالعمل رہے گا۔

مزید خبریں :