ہمیں ہر صورت بھارت جیسے کورونا حالات سے بچنا ہے: گورنر پنجاب

فائل فوٹو

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ ہمیں ہر صورت بھارت جیسے کورونا حالات سے بچنا ہے اس لیے ایس اوپیز میں کوتاہی برتنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

گورنر ہاؤس لاہور میں ورلڈ فائر فائٹرز ڈے کےحوالے سے تقریب ہوئی جس میں گورنر پنجاب نے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی وال کےقیام کا اعلان کیا جب کہ ریسکیو 1122 کے شہیداہلکاروں کے لیے 'شہید فنڈ'کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ مخیر حضرات سے مل کرریسکیو 1122 کے شہید اہل کاروں کے خاندانوں کی مدد کر یں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ افراد نہیں اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں، اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کرکے مضبوط بنا رہے ہیں، موجودہ حکومت ہر شعبے میں اصلاحات کے لیے کام کررہی ہے۔

مزید خبریں :