سستی سے کام کیوں کیا؟ اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنیوالا 10 سالہ لڑکا تشدد سے ہلاک

فیصل آباد میں اینٹوں کے بھٹے  پر منشی کے مبینہ تشدد سے 10 سالہ کمسن ملازم ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ٹھیکری والا میں بھٹے کے منشی نے بچے کو سست روی سے کام کرنے پر آہنی راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا، متاثرہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  منشی سلطان سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج  کرلیا گیا ہے جب کہ  بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے کو گرفتار کر لیا ہے۔


مزید خبریں :