کھیل
Time 05 مئی ، 2021

سابق آسٹریلین ٹیسٹ کرکٹر مک گل کا اغوا برائے تاوان

فوٹو: فائل

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ مک گل کو  تاوان کے لیے اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد رہا کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلین پولیس کا کہنا ہے کہ 14 اپریل کو 3 افراد نے سابق لیگ اسپنر اسٹیورٹ مک گل کو ایک انٹرسیکشن پر روکا اور گاڑی میں ڈال کر ساتھ لے گئے۔

پولیس کے مطابق اغوا کار انہیں شہر سے باہر ایک جگہ لے گئے جہاں سابق کرکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، استری سے جلایا گیا اور دھمکیاں دی گئیں اور پھر ایک گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے بعد سڈنی میں بدھ کی علی الصبح آپریشن کر کے 4 مسلح افراد کو گرفتار کیا گیا جن کی عمریں 27 سے 46 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اسٹیورٹ مک گل کو تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

خیال رہے کہ اسٹیورٹ مک گل کا شمار آسٹریلیا کے بہترین لیگ اسپنرز میں ہوتا ہے اور انہوں نے 44 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی بھی کی تاہم بدقسمتی سے شین وارن کی موجودگی میں ان کی ٹیم میں مستقل جگہ نہ بن سکی۔

مزید خبریں :