اینڈرائیڈ ٹیبلٹس کے صارفین کو گوگل کی جانب سے نئی ایپ کا تحفہ

فائل فوٹو

گوگل کی جانب سے اینڈرائید ٹیبلٹس کے صارفین کے لیے ایک جدید ایپلی کیشن متعارف کرائی جارہی ہے۔

’انٹرٹینمنٹ اسپیس’ نامی اس ایپ کا کمال یہ ہوگا کہ صارف کو انٹرٹینمنٹ کی غرض سے دیگر ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ اس میں بیک وقت دلچسپ پروگرامز، ویڈیو گیمز، فلمیں اور دیگر مواد دیکھنے کی سہولت موجود ہوگی۔

انٹرٹینمنٹ اسپیس متعارف کروانے کا مقصد صارفین کے وقت کو بچانا اور ایک ہی پلیٹ فارم پر متعدد اور مختلف مواد فراہم کرنا ہے۔

امریکی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی ٹیک جائنٹ کے مطابق ایسے صارفین جو اینڈرائیڈ ٹیب کا استعمال کر رہے ہیں ان کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے ایپلی کیشن پر سرچ بار کے ساتھ واچ، گیمز اور ریڈ کا آپشن موجود ہے۔  واچ کے آپشن سے آپ مختلف یوٹیوب ویڈیوز، فلمیں اور پروگرامز دیکھ سکیں گے۔

اسی طرح گیمز کے سرچ بار پر جاکر آپ بغیر ڈاؤن لوڈ کیے اپنی من پسند گیم کھیل سکیں گے اور یہاں آپ کو بے شمار ویڈیو گیمز کی ورائٹی ملے گی۔

تیسرا اور آخری سیکشن ان افراد کے لیے ہے جو پڑھنے کے شوقین ہیں۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس میں محض گوگل پلے بکس کو ہی شامل کیا جائے گا۔

گوگل کے مطابق انٹرٹینمنٹ اسپیس نامی ایپلی کیشن رواں سال کے آخر تک دنیا بھر کے اینڈرائیڈ ٹیبس کے لیے لانچ کردی جائے گی جب کہ تاحال تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ 

مزید خبریں :