ملکی تاریخ میں پہلی بارنوجوانوں کیلیے قرض کی حد 5 کروڑ روپے تک بڑھادی گئی

حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بارنوجوانوں کے لیے قرض کی حد 5 کروڑ روپے تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ۔

وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت کامیاب جوان پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا جس میں کامیاب جوان پروگرام میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا۔

 کامیاب جوان پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم کے لیے اب 4 مختلف درجہ بندیاں طے کردی گئی ہیں، نوجوانوں میں کم از کم 100 ارب روپے کی رقم فوری تقسیم کرنے فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

آئندہ سے 10 کے بجائے 20 لاکھ روپے کی رقم بغیر سیکیورٹی کے فراہم کی جائےگی، تیسری کیٹیگری میں رقم کی حد 20 لاکھ سے ڈھائی کروڑ روپے تک ہوگی،چوتھی کیٹیگری میں 5 کروڑ روپے تک کا قرض فراہم کیا جائے گا۔

15 جون تک وفاقی کابینہ اور ای سی سی سے ان تبدیلیوں کی منظوری لی جائےگی اوراسی سال بجٹ میں رقم مختص کردی جائے گی۔

وزیرخزنہ شوکت ترین کا کہناہےکہ کامیاب جوان ملکی معیشت اور انڈسٹری کے لیے انقلابی پروگرام ثابت ہوگا، بینک قرض کی تقسیم کا عمل فوری تیز کردیں۔

مزید خبریں :