سندھ حکومت نے صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کے دوران صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی۔

سندھ حکومت کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کا عکس

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ’گھر پر رہیں محفوظ رہیں‘ کی گائیڈ لائنز کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق 9 سے 16 مئی تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اندرون شہر، انٹر سٹی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ نجی گاڑیوں میں سفر کے دوران ان کو مکمل گنجائش سے آدھا رکھنا ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکسی، کیبز، رکشہ کو انتہائی ضروری یا طبی ضرورت کے تحت استعمال کرنے کی اجازت ہوگی اور ان میں بھی 50 فیصد گنجائش کے ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹ کو پابندی سے مکمل استثنیٰ حاصل ہوگا۔


مزید خبریں :