ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 25 ڈالر اضافے سے 1820 ڈالر فی اونس ہے— فوٹو:فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1100 اضافے کے بعد ایک لاکھ 5 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 25 ڈالر اضافے سے 1820 ڈالر فی اونس ہے۔