دنیا
Time 07 مئی ، 2021

برطانیہ میں ایسٹرازینیکا ویکسین کا استعمال محدود ہونے کا امکان

40 سال سے کم عمر کے برطانوی شہریوں کو ایسٹرازینیکا کی متبادل ویکسین دینے کی تجویز کی تیاریاں کی جارہی ہیں— فوٹو:فائل 

برطانیہ میں کورونا کی ویکسین ایسٹرازینیکا کا استعمال محدود ہونے کا امکان ہے۔

40 سال سے کم عمر کے برطانوی شہریوں کو ایسٹرازینیکا کی متبادل ویکسین دینے کی تجویز کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت کا مشاورتی ادارہ حکومت کویہ تجویزدینے کی تیاری کررہا ہے کہ 40 سال سے کم عمر افراد کو ایسٹرازینیکا کی متبادل ویکسین دی جائے۔

ویکسینیشن اور حفاظتی ٹیکوں سے متعلق مشترکہ کمیٹی اس حوالے سے اعلان کرے گی۔

اس سے قبل خون میں پھٹکیاں بننے کے کیسز سامنے آنے پر ڈنمارک نے ایسٹرازینیکا کےاستعمال پر مکمل پابندی لگائی تھی جبکہ دیگر یورپی ملکوں میں ویکسین کا استعمال محدود کیا گیا تھا۔

برطانوی حکومت کے ڈیٹا کے مطابق برطانیہ میں جن افراد نے ایسٹرازینیکا کی پہلی ڈوز لگوائی ان میں اب تک خون میں پھٹکیاں بننے کے 242 کیس کی تصدیق ہوئی جس میں سے 49 افراد کی اموات ہوچکی ہیں جبکہ دو تہائی متاثرہ افراد 60 سال سے کم عمر تھے۔

مزید خبریں :