دنیا
Time 07 مئی ، 2021

یہودیوں کو بسانے کیلئے فلسطینی خاندانوں کو بے دخل کیے جانے کا سلسلہ جاری

شیخ جراح میں آج مسلسل دوسرے روز اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں—فوٹو: فائل

مشرقی مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح میں یہودیوں کو بسانے کیلئے فلسطینی خاندانوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

علاقے میں ایک ہفتے سے صورتحال کشیدہ ہے، اسرائیلی پولیس نے احتجاج کرنے والے 9 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین اور  برطانیہ نے اسرائیل پر مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری روکنے پر زوردیا ہے۔

شیخ جراح میں آج مسلسل دوسرے روز اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں،اسرائیلی پولیس نے فلسطینیوں پر طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مزید 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔

شیخ جراح میں 3 ہزار فلسطینی خاندان آباد ہیں، مقامی عدالت نے اسرائیلیوں کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے نسلوں سے آباد 6 فلسطینی خاندانوں کو گھر خالی کرنے کے احکامات دیے ہیں جس پر علاقے میں ایک ہفتے سے صورتحال کشیدہ ہے۔

عدالتی حکم کے مطابق اگست تک مزید سات فلسطینی خاندانوں کو اپنے گھر چھوڑنے ہوں گے۔

مزید خبریں :