صوابی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 50 فیصد تک جا پہنچی

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 50 فیصد تک جا پہنچی۔

صوبے کے اسپتالوں میں تقریبا 1600 کورونا مریض زیر علاج ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں 40 کورونا مریضوں کا انتقال ہوا۔

سوات میں سینیر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر علی اکبر بھی جان کی بازی ہار گئے۔ 

صوابی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 50 فیصد تک جا پہنچی، اس کے علاوہ پشاور میں شرح 15 فیصد، مردان میں 16 جبکہ صوبے میں مجموعی شرح 10 فیصد رہی۔

بلوچستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے نیچے آگئی جبکہ 3 دن پہلے شرح 18 فیصد تھی۔ صوبے میں فعال کیسز کی تعداد 14 سو سے زائد ہے۔

مزید خبریں :