پاکستان میں کورونا سے مزید 120اموات، 4109 نئے کیسز بھی رپورٹ

ملک میں کورونا کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 120 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 48103 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4109 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 120 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.54 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 18797 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 54240 تک پہنچ چکی ہے۔


مزید خبریں :