دنیا
Time 08 مئی ، 2021

نیپالی کوہ پیما نے 25 ویں بار ماؤنٹ ایورسٹ سرکرکے نیا ریکارڈ بنادیا

نیپالی کوہ پیما کامی ریٹا نے 25 ویں بار دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے نیا ریکارڈ بنادیا۔

کامی نے 848 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ کو پہلی بار 1994 میں سر کیا تھا جس کے بعد وہ تقریباً ہر سال اس پہاڑ کی چوٹی پر پہنچے ہیں۔

2019 میں کامی ریٹا نے ایورسٹ کو دو بار سر کیا تھا اور  ان کی تازہ ترین مہم جوئی پہاڑ پر مہم جوئی کے لیے لگائی گئی رسیوں کی درستی کے لیے تھی۔ کامی ریٹا ماضی میں کے ٹو کی چوٹی بھی سر کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :