08 مئی ، 2021
افغانستان سے دہشتگردوں نے بین الاقوامی سرحد پر باجوڑ میں ملٹری چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان زخمی ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تلعقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ کا فوری جواب دیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں فوجی جوان زخمی ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان افغانستان سے موثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کی درخواست کرتا رہا ہے اور پاکستان کے خلاف دہشتگرد سرگرمیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال ہونے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔