قومی ادارہ صحت کا عید پر بھی چھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: قومی ادارہ صحت نے عید پر بھی چھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ادارہ صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ ویکسین کی تیاری شروع کر چکے ہیں، عید پر چھٹیوں کے باعث ویکسین کی تیاری میں تاخیر نہیں کرنا چاہتے، اس لیے این آئی ایچ کے اعلیٰ حکام اور ویکسینین ڈپارٹمنٹ عید پر موجود رہے گا۔

حکام نے کہا کہ ٹیسٹنگ کے دوران کسی صورت بھی چھٹی نہیں کی جاسکتی، ویکسین کی ٹیسٹنگ کے لیے 15 دن اہم ہیں، 15 دن کے دوران ویکسین کی عالمی معیار کے مطابق ٹیسٹنگ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مئی کے اختتام تک ویکسین عوام کے لیے دستیاب ہوگی۔


مزید خبریں :