پولی کلینک اسپتال کے اسٹورز میں زائدالمیعاد دواؤں کی موجودگی کا انکشاف

فائل فوٹو

اسلام آباد: پولی کلینک اسپتال کے اسٹورز میں زائدالمیعاد دواؤں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

جیونیوز کے مطابق پولی کلینک اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر نائلہ اسرار نے چیف فارماسسٹ کو شوکازجاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ زائد المیعاد دواؤں کے باعث سیکڑوں مریضوں کی زندگی کو داؤ پر لگایا گیا۔

شوکاز میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپتال میں موجود زائد المیعاد دوائیں کمپنی کو واپس نہیں کی گئیں، مطمئن نہ کیا گیا تو ایسی دواؤں کی قیمت چیف فارماسسٹ سے وصول کی جائے گی۔

پولی کلینک اسپتال کی جانب سے چیف فارماسسٹ سے 7 روز میں رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے۔

مزید خبریں :