اداکارہ ربیہ کلثوم کے گھر ننھے مہمان کی آمد

فوٹو: فائل

پاکستان شوبز انڈسٹری سے منسلک اداکارہ ربیہ کلثوم اور اداکار  و گلوکار  ریحان ناظم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بچے کی پیدائش کی اطلاع اداکارہ کے شوہر اور  ان کی یوٹیوب چینل پارٹنر اداکارہ صرحا اصغر نے مداحوں کو دی۔

ریحان ناظم نے فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو  بتایا کہ ان کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے، ماں اور بچہ دونوں ٹھیک ہیں۔

اسکرین گریب

دوسری جانب ادکارہ کی دوست اور  یوٹیوب چینل پارٹنر صرحا اصغر نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو  ربیہ کلثوم کے ماں بننے کی خوشخبری سنائی۔

صرحا اصغر نے ربیہ کلثوم اور ریحان کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی اور لکھا کہ آپ لوگوں سے ملنے تک انتظار نہیں ہو رہا۔

اسکرین گریب

خیال رہے کہ اداکارہ ربیہ کلثوم پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جو اب تک پاکستان کے متعدد ڈراموں میں معاون اداکارہ کے طور پر اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اداکارہ ربیہ کلثوم 2016 میں اداکار  و گلوکار ریحان ناظم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

مزید خبریں :