شاہ محمود نے آرٹیکل 370 کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا: محمد زبیر کا دعویٰ

سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے سے مسئلہ نہیں ہے۔

لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا کہ شاہ محمود نے آرٹیکل 370 کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔

محمد زبیر نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ تاریخی یو ٹرن ہے؟ کیا پاکستان کشمیر سے متعلق تاریخی موقف سے پیچھے ہٹنے پر راضی ہے؟

انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ آرٹیکل 370 کے تحت بھارت نے کشمیر کو ایک یونین بنایا جو بھارت 1948 سے نہ کر سکا، دہائیوں سے جاری پاکستانی موقف خاص کر 2019 کے بعد جو کچھ ہوا اس کا کیا بنے گا؟


مزید خبریں :