نصرت فتح علی خان کے مقبرے کی تعمیر جاری ہے: راحت فتح علی خان

قوالی کے شہنشاہ استاد نصرت فتح علی خان کی جائے پیدائش فیصل آباد میں ان کی یادگار  بنائی جا رہی ہے۔

اس متعلق جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکار  راحت فتح علی خان نے بتایا کہ یہ یادگار  فیصل آباد میں تعمیر کی جا رہی ہے جس کا کام تین سے چار ماہ کے دوران مکمل ہوگا۔

راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ اس یادگار میں ایک میوزیم اور میوزک اکیڈمی بنائی جائے گی۔

یاد رہے قوالی کے بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان 16 اگست 1997 کو 48 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

مزید خبریں :