عائشہ خان کی بیٹی کے ساتھ نئی تصاویر مقبول

فوٹو: انسٹاگرام/عائشہ خان

شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابق اداکارہ عائشہ خان نے اپنی بیٹی ماہ نور کے ہمراہ کچھ نئی خوبصورت تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

عائشہ خان جو کہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک نہیں رہتیں انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر  آج ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر بیٹی کے ہمراہ تصاویر  پوسٹ کیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماں اور بیٹی نے ایک ہی طرح کا لباس پہن رکھا ہے۔

یہ تصاویر انہوں نے بیسٹ فرینڈ اور مدرز ڈے کے ہیش ٹیگ کے ساتھ مداحوں کے لیے اپ لوڈ کی ہیں جنہیں بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :