ماؤں کے عالمی دن پر واٹس ایپ نے نئے اسٹیکرز متعارف کروا دیے

اسکرین گریب

ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر کی سب سے مقبول میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے ماں کی محبت کو خراج تحسین پیش کرتے اسٹیکرز  متعارف کروا دیے ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کروائے گئے اسٹیکرز  میں ماؤں کو مختلف کردار نبھاتے دکھایا گیاہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر واٹس ایپ کی جانب سے ایک ٹوئٹ جاری کیا گیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے اس ہفتے سمیت ہر  ہفتے کے آخر کو ہم ماؤں کے طور پر مناتے ہیں۔

واٹس ایپ کے ٹوئٹ کے مطابق ہم ماؤں کے ساتھ گزرے ہر  چھوٹے اور  بڑے ان لمحے کو یاد کرتے ہیں جو ہمیں شکر گزار  بناتے ہیں۔

واٹس ایپ نے اپنے پیغام میں دنیا بھر کی تمام ماؤں کو مدرز ڈے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل واٹس نے ارتھ ڈے کے موقع پر مختلف اسٹیکرز متعارف کروائے تھے اور صارفین کو  بتایا تھا کہ وہ کس طرح زمین کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

مزید خبریں :