پاکستان، کورونا سے برسرپیکار ہر اول دستے کے 16ہزار افراد متاثر

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے برسر پیکار ہر اول دستے کے 16ہزار  افراد اب تک  متاثر ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  کورونا وائرس کے باعث ساڑھے 9ہزار سے زائد ڈاکٹرز اور 2250 نرسنگ اسٹاف بھی متاثر ہو چکے جبکہ  155 ہیلتھ کیئر ورکرز جان کی بازی ہارگئے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کا شکار 525  ہیلتھ ورکرز گھروں اور  اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ سندھ کے  ہیلتھ ورکرز کورونا سے سب سے زیادہ سے متاثر ہیں۔

 سندھ میں ساڑھے 5 ہزار سے زائد شعبہ صحت کے ملازمین کورونا کا شکار ہوئے جن میں سے 53 ہیلتھ ورکرز جان کی بازی ہار گئے، پنجاب میں 28، خیبر پختونخوا میں 42، بلوچستان اور آزادکشمیر میں 9,9، اسلام آباد میں 11 اورگلگت بلتستان میں شعبہ ہیلتھ کے 3 ملازمین کورونا سے  انتقال کرگئے۔


مزید خبریں :