’انڈیا میں کام کا پیسہ زیادہ ہے اس لیے یہ مرتے ہیں‘ماہرہ پر مداحوں کی تنقید

فوٹوفائل

سپر اسٹار ماہرہ خان کے بھارتی تھیٹر ڈرامے 'یار جولاہے' میں کام  کی خبروں کے بعد اداکارہ کو پاکستانی مداحوں کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ماہرہ خان دیگر پاکستانی اداکاروں کے ہمراہ 12 قسطوں پر مشتمل نامور ادیب اور دانشور گلزار کی نظم سے متاثر ایک ڈرامائی سیریز یار جولاہے میں نظر آئیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماہرہ خان اس ڈرامے میں احمد ندیم قاسمی کی کلاسک کہانی ’گڑیا ‘ پڑھیں گی، ڈرامہ 15 مئی 2020 کو ٹاٹا اسکائی تھیٹر پر آن ائیر کیا جائے گا۔

اسکرین گریب

ماہرہ خان کی بالی وڈ ڈراموں میں انٹری پاکستانی مداحوں کو پسند نہ آئی اور ان کی جانب سے خفگی بھرے تبصروں کے ذریعے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ وہ ہمارے ساتھ دشمنوں کی طرح برتاؤ کرتے ہیں اور ہمارے فنکار  وہاں جانا چاہتے ہیں،شرم کی بات ہے۔

مہوش نامی صارف نے لکھا کہ سادہ سی بات ہے، انڈین انڈسٹری میں پیسہ زیاہ ہے، اسی لیے پاکستانی فنکار  وہاں کام کرنے کے لیے مرتے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ان پر  پاکستان میں پابندی لگا دینی چاہیے جبکہ ایک صارف نے کہا کہ گلاس میں پانی ڈالو اور ڈوب جاؤ۔

ساجد نامی صارف نےکشمیر پر ہوئے ظلم و ستم کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں شرم آتی ہے ، بھارت کشمیریوں کا قاتل ہے۔

مزید خبریں :