افطار کی رونق بڑھانے والی میوہ بہار قلفی

فوٹوفائل

گرمی کا روزہ ہو اور افطار میں چاٹ سموسے کے ساتھ  ٹھنڈی ٹھنڈی قلفی بھی ہوجائے تو کیا ہی بات ہے۔

تو آئیے جانتے ہیں افطار کا مزہ دوبالا کردینے والی یہ میوہ بہار قلفی بنائی کیسے جاسکتی ہے۔

اجزاء:

دودھ آدھا لیٹر، کریم ایک پیکٹ، کھویا ایک کپ، کنڈینسڈ ملک ایک کپ، چینی آدھا کپ، بادام 25گرام، پستے 25گرام، اخروٹ 25گرام، پسا ہوا کھوپرا 50گرام، کیوڑا ایک چائے کا چمچ، کارن فلور ایک کھانے کا چمچ، پسی الائچی 1/4؍چائے کا چمچ، زردے کا رنگ ایک چٹکی اور چاندی کا ورق حسب ضرورت۔

ترکیب:

ایک برتن میں دودھ کو پکنے کیلئے رکھ دیں جب اس میں ابال آجائے تو چینی ڈال دیں، ساتھ ہی کارن فلور کو تھوڑے سے پانی میں گھول کر دودھ میں شامل کردیں۔ 

جب دودھ گاڑھا ہو جائے تو اس میں ایک چٹکی زردے کا رنگ، کیوڑا، پسی الائچی، کھویا، کریم، کنڈینسڈ ملک، باریک کٹے بادام، باریک کٹے اخروٹ اور باریک کٹے پستے ڈالیں۔

 پھر اسے ٹھنڈا کرکے سانچوں میں بھریں اور فریج میں چار گھنٹے کیلئے رکھ دیں، آخر میں سانچوں سے نکال کر پسا ہوا کھوپرا چھڑک کر چاندی کے ورق سے گارنش کریں۔

نوٹ: مزید معلومات کے لیے آپ ہماری ویب سائٹhttps://ramadan.geo.tv/ پر بھی کلک کرسکتے ہیں

مزید خبریں :