بیوہ یا طلاق یافتہ عورت کا دوسرا نکاح کرلینا صحیح ہے؟

فوٹو: فائل

سوال:عورت بیوہ ہو جائے یا اس کو طلاق دیدی جائے تو کیا اس کا دوسرا نکاح کرلینا صحیح ہے؟

جواب: بیوہ ہوجانے یا طلاق دیے جانے کے بعد جوان عورت کو لازماً دوسرا نکاح کرلینا چاہیے۔ شریعت مطہرہ نے دوسرے نکاح پر کوئی پابندی نہیں لگائی اور ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک زوجہ محترمہ کے علاوہ ساری ازواج مطہرات کی دوسری یا تیسری شادی جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی تھی۔

نوٹ: مزید معلومات کے لیے آپ ہماری ویب سائٹ https://ramadan.geo.tv/ پر بھی کلک کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں :