کورونا وائرس کے باعث ایک اور بھارتی اداکار چل بسے

فوٹو: فائل

کورونا وائرس کی وبا نے بھارت کو بری طرح سے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور عام عوام کے ساتھ فلمی شخصیات بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس سے تیلگو فلموں کے اداکار اور  معروف  ٹی وی میزبان تھمالا نرسمہا ریڈی  بھی چل بسے۔

رپورٹ کے مطابق 45 سالہ اداکار  چند روز سے کورونا کے باعث حیدرآباد کے ایک اسپتال میں داخل تھے جہاں وہ آج جان کی بازی ہار گئے۔

تھمالا نرسمہا کے انتقال پر متعدد فملی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں :