بالی وڈ اداکاراؤں کے پاس کون کون سی مہنگی گاڑیاں ہیں ؟

فوٹو: فائل

بالی وڈ کا شمار بھارت کی اہم صنعتوں میں ہوتا ہے جہاں فلمی شخصیات کروڑوں اربوں روپے کماتی ہیں اور اسی بدولت وہ لگژری لائف گزارتی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکثر بالی وڈ اداکارائیں بھی بے شمار دولت کے ساتھ قیمتی اور مہنگی گاڑیوں کی مالک ہیں اور اس حوالے سے ان میں کافی ذوق و شوق دیکھا گیا ہے۔

کرینہ کپور 

بالی وڈ اداکارہ  اور پٹودی خاندان کی بہو کرینہ کپور کے پاس رینج روور اسپورٹس کار ہے جس کی قیمت تقریباً ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے ہے، اس کار کے علاوہ ،بیبو کے پاس مرسڈیز بینز  ایس کلاس ، آڈی کیو 7 ، اور بی ایم ڈبلیو 7 سیریز  بھی موجود ہے۔

فوٹو: فائل


کترینہ کیف

گذشتہ سال ہی کترینہ کیف نے ایک سفید رنگ کی نئی رینج روور خریدی تھی،  بے شمار خوبیوں کی حامل اس لگژری گاڑی کی قیمت 2 کروڑ  37 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

فوٹو: فائل


دپیکا پڈوکون

دپیکا کے پاس ایک سوینکی (swanky) کار ہے جو ان کے طویل قد کی مناسبت سے ان کے لیے اچھی بھی ہے، اس کے علاوہ ان کے پاس ایک مرسڈیز میباخ  ایس 500 ہے جس کی لاگت ایک کروڑ 67 لاکھ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے، دپیکا  مرسڈیز کے علاوہ آڈی کیو 7، آڈی اے 8 ایل اور بی ایم ڈبلیو 5 سیریز سیڈان کی بھی مالک ہیں۔

فوٹو: فائل


عالیہ بھٹ

بالی وڈ اسٹار عالیہ بھٹ کے پاس بی ایم ڈبلیو 7 سیریز اور آڈی کیو 7 ، رینج روور ووگ  اور دیگر سمیت مختلف مہنگی کاروں کا ایک عالیشان سیٹ ہے۔

فوٹو: فائل


انوشکا شرما

بالی وڈ اداکارہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کےکپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما ایک رینج روور ووگ- ایس یو وی کی مالک ہیں جو 4.4 لیٹر وی 8 ڈیزل انجن سے چلتی ہے جو 335 بی ایچ پی کی طاقت فراہم کرتی ہے۔

فوٹو: فائل


پریانکا چوپڑا

بالی وڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑاکے پاس رولس رائس گھوسٹ اور بی ایم ڈبلیو  6.6 لیٹر ٹوئن ٹربو وی 12 ہے۔

 رولس رائس کی قیمت 5 کروڑ 65 لاکھ بھارتی روپے ہے جو کہ ان کے شوہر نک جونس نے تحفے میں دی ہے۔

فوٹو: فائل


ایشوریا رائے بچن

بچن خاندان کی بہو ایشوریا رائےکے پاس ایک مرسڈیز ایس کلاس ہے جو کہ ایس 500 کا جدید ترین ماڈل ہے۔

فوٹو: فائل


مزید خبریں :