جونیئر این ٹی آر بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے

کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا جو کہ مثبت آیا ہے، اداکار کی ٹوئٹ— فوٹو:فائل 

بھارت کے معروف اداکار نندا موری تاراکا راما راؤ (این ٹی آر) جونیئر کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

بھارت میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی کا سلسلہ جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہورہی ہے۔

کورونا سے بھارت کو کوئی بھی طبقہ محفوظ نہیں ہے اور اب جونیئر این ٹی آر میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ اداکار نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا جو کہ مثبت آیا ہے۔

انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ میری طبیعت ٹھیک ہے اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، میں اور فیملی مکمل آئسولیشن میں اور ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ میری اپیل ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں مجھ سے رابطے میں رہنے والے افراد کورونا کا ٹیسٹ کرالیں۔

مزید خبریں :