ماسک نہ پہننے پر تنقید، سونو نے ناقدین کو گدھا قرار دے دیا

سوشل میڈیا صارفین نے سونو کو ماسک نہ پہننے پر آڑے ہاتھوں لیا تھا— فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکار سونو نگم نے ماسک نہ پہننے پر تنقید کرنے والوں کو گدھا قرار دے دیا۔

گزشتہ دنوں سونو نگم نے خون کا عطیہ دیا تھا اور تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں تھیں۔ 

سوشل میڈیا صارفین نے سونو کو ماسک نہ پہننے پر آڑے ہاتھوں لیا تھا اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

تنقید کے بعد اب سونو نگم نے بھی ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور کہا کہ ’ناقدین کو ان کی ہی زبان میں جواب دینا چاہتا ہوں جس کے وہ مستحق ہیں، سالے گدھوں، الو کے پٹھو، خون عطیہ کرتے وقت کسی کو بھی ماسک پہننے کی اجازت نہیں ہے، کتنا کروگے‘۔

خیال رہے کہ سونو نگم بھی کورونا کے باعث فلاحی کاموں میں مصروف ہیں۔

مزید خبریں :