’جنہوں نے چیئرمین سینیٹ بننا تھا انہوں نے سرکاری گاڑی پر ٹیکسی شروع کردی‘

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی پر تنقید کی ہے۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈریوسف رضا گیلانی کی سینیٹ سیکرٹریٹ کی گاڑی مبینہ طور پر پبلک سواری کیلئےاستعمال کیے جانے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کا کہنا ہے کہ جنہوں نے چیئرمین سینیٹ بننا تھا انہوں نے سرکاری گاڑی پر ٹیکسی شروع کردی۔

شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ دہاڑی ہر صورت لگانی ہے بھلے کیسے بھی لگے۔