10 مئی ، 2021
لاہور میں 89 فیصد مریضوں میں کورونا وائرس کی برطانوی قسم کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کی تحقیق کے مطابق 2 فیصدمریضوں میں وائرس کی جنوبی افریقی قسم پائی گئی ہے۔
لاہور میں 24گھنٹے کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک بار پھر 22 فیصد سے اوپر چلی گئی ۔
دوسری جانب ملک میں ایک دن مِیں کورونا سے مزید 78 افراد انتقال کر گئے اور کورونا کے 3 ہزار4 سو 47 نئے مریض سامنے آئے جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 9فیصد سے زائد رہی۔