ہندوستانی بھاؤ کو پولیس نے گرفتار کرلیا

ہندوستانی بھاؤ نے کورونا کے باعث بچوں کے امتحانات ملتوی کرانے کیلئے اور فیسوں میں کمی کیلئے احتجاج کا اعلان کیا تھا— فوٹو: ہندوستانی میڈیا

بھارت کے مشہور رئیلٹی شو بگ باس کے 13 ویں سیزن میں شریک وکاس فاتک عرف ہندوستانی بھاؤ کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ہندوستانی بھاؤ کو ممبئی پولیس نے شیو جی پارک میں احتجاج کرنے اورکورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا۔

ہندوستانی بھاؤ نے کورونا کے باعث بچوں کے امتحانات ملتوی کرانے کیلئے اور فیسوں میں کمی کیلئے احتجاج کا اعلان کیا تھا جس میں شرکت کیلئے وہ ایمبولینس میں شیوجی پارک پہنچے تو پولیس نے دھرلیا۔

اس موقع پر بھی بھاؤ نے بچوں کے امتحانات نہ لینے کا مطالبہ کیا تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا بعدازاں پولیس نے طلبہ کے دباؤ پر بھاؤ کو ضمانت پر رہا کردیا۔


مزید خبریں :