آرمی چیف سے برطانیہ کےچیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نکولس پیٹرک کارٹر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانیہ کےچیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نکولس پیٹرک کارٹر کی ملاقات ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال اورافغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہزادہ فلپ کی وفات پر تعزیت کی، آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

مزید خبریں :