'فاسٹ اینڈ فیوریس9' کی شوٹنگ کے مناظر دیکھ کر شائقین حیران

ہالی وڈ کی ایکشن، تھرل اور خطرناک مناظر سے بھرپور فلم 'فاسٹ اینڈ فیوریس9' کی شوٹنگ کے مناظر نے شائقین کو حیران کردیا۔

فاسٹ اینڈ فیوریس کی فلم سیریز میں میں کافی کچھ حقیقت ہوتا ہے،گاڑیوں کی تباہی اور خطرناک ایکشنز کی مشکل فلمبندی کو دیکھ کر شائقین حیران ہیں۔

 ایکشن اور تھرل فلم ’ فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ کا نیا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے  اور  فلم کو 25 جون کو ریلیز ہونا ہے۔

فلم کی  ریلیز کورونا وائرس کی وجہ سے کئی بار ملتوی کی جا چکی ہے اور  آخری بار اس کی ریلیز کی حتمی تاریخ 25 جون بتائی گئی ہے۔

مزید خبریں :