امیتابھ کورونا کے خلاف جنگ کیلئے کتنی امداد دیں گے؟

فوٹوفائل

بالی وڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی وبا کورونا کے خلاف اقدامات کے لیے ان کی امداد تقریباً 15کروڑ بھارتی روپوں کے قریب ہوگی۔

بھارتی صارفین کی جانب سے کافی دنوں سے امیتابھ بچن کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا کیونکہ وبا کے دوران ان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی۔

مسلسل تنقید کے بعد اب امیتابھ بچن نے اپنی بلا گ پوسٹ میں ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ بہت سے لوگوں نے اس لڑائی میں حصہ لیا ہے اور مسلسل لے رہے ہیں۔ لوگ صرف 2 کروڑ کے بارے میں جانتے ہیں جو میری دہلی میں ہے۔ ایک کوویڈ کیئر سنٹر کو دیا ہے حالانکہ وقت کے ساتھ ساتھ میری ذاتی امداد 15کروڑ کے قریب ہوجائے گی۔

بگ بی مزید لکھتے ہیں ، "ظاہر ہے کہ اس قسم کے اعداد و شمار میرے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔  بلکہ میں محنت کرتا ہوں اور اپنی کمائی ان لوگوں پر خرچ کرنے کا عزم کرتا ہوں جن کو ضرورت ہے، اگر مجھے اپنے ذاتی فنڈ سے کچھ اور خرچ کرنا پڑے تو ، میں اس میں حصہ ڈالنے سے دریغ نہیں کروں گا۔ "

اداکار نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ میں نے باہر سے 2O وینٹی لیٹر آرڈر کیے تھے جو کہ اب پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

بگ بی نے اپنے بلاگ میں کہا ہے کہ انہوں نے کوویڈ کی وجہ سے اپنے والدین سے محروم ہونے والے دو بچوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ان کے مطابق ، ان بچوں کو حیدرآباد کے یتیم خانے میں رکھا جائے گا اور وہ ان کی پہلی سے دسویں تک کی تعلیم کا سارا خرچ اٹھائیں گے۔ امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں اپنے ذریعہ کی جانے والی خیرات کی فہرست بھی شیئر کی ہے۔

مزید خبریں :